امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ترکیہ کو ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت پر اختلافات نمایاں ہو رہے ہیں۔
نیتن یاہو نے اس منصوبے کی کھل کر مخالفت کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس سے خطے کا عسکری توازن متاثر ہو سکتا ہے جبکہ ٹرمپ انتظامیہ ترکیہ کے ساتھ دفاعی تعلقات بحال کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔
مبصرین کے مطابق یہ معاملہ واشنگٹن اور تل ابیب کے اسٹریٹجک مفادات میں نئے سوالات پیدا کر رہا ہے۔




