ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے اردوان کے گورنر محمد فاتح چیچکلی کو سرکاری گزٹ میں جاری صدارتی حکم نامے کے ذریعے عہدے سے ہٹا دیا۔
یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب ان کی سائیکلنگ کے دوران اسپورٹس ٹائٹس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی شدید تنقید کا موضوع بن گئیں تاہم صدارتی حکم نامے میں برطرفی کی کوئی باضابطہ وجہ بیان نہیں کی گئی۔
برطرفی کے بعد چیچکلی نے کہا کہ وہ یہ لباس صرف کھیل کے دوران پہنتے تھے اور “میں سائیکل چلاتا رہوں گا”۔




