دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ، بلوچستان میں امن ہر قیمت پر قائم ہوگا، سرفراز بگٹی کا دوٹوک اعلان

دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ، بلوچستان میں امن ہر قیمت پر قائم ہوگا، سرفراز بگٹی کا دوٹوک اعلان وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے مالی معاونت، تربیت اور سہولت کاری حاصل ہے جبکہ وہ افغان سرزمین سے کارروائیاں کرتی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کسی مسلح دہشت گرد گروہ سے مذاکرات نہیں کرے گا۔ ان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت، ریاستی اداروں

اور حکومت کی مشترکہ حکمت عملی سے بلوچستان میں امن قائم ہوگا اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔ بھارت ان الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔

jawad butt journalist | لمحہ نیوز
Jawad Butt

ٹیلی ویژن نیوز، حالاتِ حاضرہ، نیوز روم کی قیادت، ڈیجیٹل سٹوری ٹیلنگ، سوشل میڈیا اینالیٹکس، کارپوریٹ کمیونیکیشنز اور ادارتی حکمتِ عملی کے شعبوں میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے میڈیا ایگزیکٹو؛ جنہوں نے جیو نیوز، دنیا نیوز، آج نیوز، واپڈا، ایس این جی پی ایل اور تعلیمی و تدریسی اداروں کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں۔

Articles: 236