خامنہ ای کا قتل غلطی تھی، اسرائیلی اپوزیشن رہنما کا اہم بیان

اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر گولان نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قتل کو اخلاقی جواز کے بجائے اسرائیل کے قومی مفاد اور جنگی حکمتِ عملی کے پیمانے پر پرکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ خامنہ ای کی ہلاکت اسرائیل کے مفادات کے لیے فائدہ مند ثابت نہیں ہوئی۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ خامنہ ای کے بیٹے اور جانشین کو ایرانی سکیورٹی قیادت کے سخت گیر حلقے زیادہ متاثر کر رہے ہیں۔ یہ مؤقف 9 اکتوبر 2026 کو ریشون لتسیون میں ایک عوامی مباحثے کے دوران سامنے آیا۔

خامنہ ای کا قتل غلطی تھا، اسرائیلی اپوزیشن رہنما کا اہم بیان

” عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو قتل کرنا ایک غلطی تھی۔” اسرائیل کی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس کے سربراہ یائر گولان نے 9 اکتوبر کو ریشون لتسیون میں منعقدہ عوامی مباحثے ’’شیشی تربوت‘‘ میں یہ بیان دیتے ہوئے اسرائیلی فوجی حکمتِ عملی پر سوال اٹھایا۔ ان کے مطابق، یہ فیصلہ اس لیے غلط تھا کہ اس سے اسرائیل کے قومی مفادات کو فائدہ نہیں پہنچا۔

گولان نے کہا کہ ایک عمر رسیدہ رہنما کی موجودگی بعض حالات میں اسرائیل کے لیے فائدہ مند بھی ہو سکتی تھی۔ ان کے بقول، خامنہ ای کے بیٹے اور جانشین پر ایران کی سخت گیر سکیورٹی قیادت کا اثر زیادہ ہے۔ انہوں نے اسرائیلی فوجی کارروائی ’’شاؤگت ہا اری‘‘ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس نے اسرائیل کی صورتِ حال بہتر بنانے کے بجائے مزید پیچیدہ کر دی۔

“اس بیان کی اہمیت اس لیے بڑھ جاتی ہے کہ گولان پہلے خامنہ ای کے قتل کو اسرائیل اور امریکا کی انٹیلی جنس و فوجی صلاحیت کا اہم مظاہرہ قرار دے چکے تھے۔” اپریل میں انہوں نے اس کارروائی کو اسرائیلی سلامتی کے لیے غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہر مسئلے کا حل فوجی طاقت نہیں۔ تازہ بیان ان کے اسی تنقیدی مؤقف کی مزید وضاحت کرتا ہے، اگرچہ ان کے پہلے اور بعد کے بیانات کے لہجے میں واضح فرق ہے۔

گولان نے ایران پر ممکنہ نئے حملے کے حوالے سے بھی کہا کہ ان کے اندازے میں وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی فوجی کارروائی کی آزادی فی الحال محدود ہے۔ اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل کے اندر بھی ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے نتائج اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر اتفاقِ رائے نہیں۔

jawad butt journalist | لمحہ نیوز
Jawad Butt

ٹیلی ویژن نیوز، حالاتِ حاضرہ، نیوز روم کی قیادت، ڈیجیٹل سٹوری ٹیلنگ، سوشل میڈیا اینالیٹکس، کارپوریٹ کمیونیکیشنز اور ادارتی حکمتِ عملی کے شعبوں میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے میڈیا ایگزیکٹو؛ جنہوں نے جیو نیوز، دنیا نیوز، آج نیوز، واپڈا، ایس این جی پی ایل اور تعلیمی و تدریسی اداروں کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں۔

Articles: 356