دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں علاقائی صورتحال اور توانائی کی ترسیل پر بات ہوئی۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہفتےکو ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور بلا تعطل توانائی رسد کی اہمیت پر زور دیا۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا اور ڈار نے خاص طور پر توانائی کی ترسیل اور جہازوں کی محفوظ و تیز تر آمدورفت کی ضرورت اجاگر کیا کیونکہ اس کے اثرات ترقی پذیر ممالک اور عالمی سپلائی چینز پر پڑتے ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں نے قریبی تعاون جاری رکھنے اور آئندہ ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی 81ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔




