لندن (ویب ڈیسک) سکائی نیوز کے مطابق انگلینڈ کے کپتان ہیری کین نے بالون ڈی اور جیت کر یہ اعزاز حاصل کیا، جو 25 سال بعد کسی انگریز کھلاڑی کے حصے میں آیا۔
کین نے سکائی سپورٹس نیوز سے بات کرتے ہوئے مداحوں اور حمایتیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ کامیابی سب کے لیے ہے۔ برطانوی کپتان نے ریکارڈ ساز سیزن میں شاندار کارکردگی کے بعد فُٹ بال کا سب سے بڑا انفرادی اعزاز ’’بیلن ڈی اور‘‘ جیتا۔ اِس سے قبل مائیکل اوون نے 2001ء میں یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
برطانوی کپتان نے ریکارڈ ساز سیزن میں شاندار کارکردگی کے بعد فُٹ بال کا سب سے بڑا انفرادی اعزاز ’’بیلن ڈی اور‘‘ جیتا۔ اِس سے قبل مائیکل اوون نے 2001ء میں یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔لندن میں منعقدہ تقریب میں ایوارڈ وصول کرنے کے بعد ہیری کین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تقریباً الفاظ سے محروم ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ اعزاز حاصل کرنا اُن کے لیے مزید خاص موقع ہے۔ انہوں نے ووٹ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اِس سال نامزد کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ انتہائی سخت تھا۔
ہیری کین نے 2023ء میں بائرن میونخ میں شمولیت اختیار کی تھی جہاں اُنہیں وہ ٹیم ٹرافیاں جیتنے کا موقع ملا جو اُن کے کیریئر میں طویل عرصے تک اپن سے دور رہی تھیں۔ واضح رہے کہ اُنہوں نے 2025-26ء کے سیزن میں ٹیم کی کامیابیوں کے ساتھ انفرادی طور پر بھی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔




