محسن رضائی کی امریکہ سے معاہدے کے لیے سخت شرائط، لبنان اور غزہ کی جنگ کا خاتمہ ضروری قرار
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے امریکہ کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے لیے تین اہم شرائط پیش کردی ہیں۔ لبنان کے المنار ٹی وی کو انٹرویو میں رضائی نے کہا کہ ایران چاہتا ہے کہ مغربی ایشیا میں جاری جنگیں، خصوصاً لبنان میں جنگ، ختم کی جائے، اسرائیل لبنانی مقبوضہ علاقوں سے واپس جائے اور غزہ میں جنگ کا خاتمہ ہو۔
رضائی کے مطابق خطے کے ممالک ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور کسی ایک ملک میں عدم استحکام کے سیاسی، معاشی اور سکیورٹی اثرات پورے خطے پر پڑتے ہیں۔ انہوں نے بیروت اور اس کے جنوبی مضافات کو ایران کی ریڈ لائن قرار دیا۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں اور ایران نے وسیع تر علاقائی جنگ کے خاتمے کو اس معاملے سے بھی جوڑ دیا ہے۔




