لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حیبیب موٹرز نے جائیکو (جے6) اور اوماڈا (ای6) یکم اگست سے 10 ستمبر 2026ء تک خریدنے کی صورت میں صفر فیصد سود اور ماہانہ اقساط میں دینے کی پیشکش کر دی ہے۔
یہ پیشکش سٹاک ختم ہونے تک ’’پہلے آؤ۔۔۔پہلے پاؤ‘‘ کی بنیاد پر دستیاب ہے، گاہک 40 فیصد ابتدائی ادائیگی (ڈاؤن پیمنٹ) کے ساتھ باقی رقم صفر فیصد مارک اپ کے ساتھ قسطوں میں ادا کر سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اوماڈو ای فائیو کی ایکس فیکٹری قیمت 89 لاکھ 90 ہزار رکھی گئی ہے اور اِس کے لیے ماہانہ قسط دو لاکھ 99 ہزار 667 روپے ہوگی جبکہ جائیکو جے سکس کے مختلف بیٹری آپشنز کے ساتھ کی قیمتیں اور ماہانہ قسطیں درج ذیل ہیں:
Jaecoo J6 49.9 kWh: ایکس فیکٹری قیمت Rs. 8,799,000، ماہانہ قسط Rs. 293,300۔
– Jaecoo J6 65 kWh: ایکس فیکٹری قیمت Rs. 9,899,000، ماہانہ قسط Rs. 329,967۔
– Jaecoo J6 69 kWh: ایکس فیکٹری قیمت Rs. 10,799,000، ماہانہ قسط Rs. 359,967۔




