پنجاب میں لگ بھگ دو ہزار خالی اسامیاں ختم کر دی گئیں، کلہاڑا کس محکمے پر چلا، جانئے۔۔۔

لاہور (جاویداقبال) پنجاب حکومت نے گریڈ ایک سے چار تک کی دو ہزار خالی اسامیاں ختم کرنے کی منظوری دے دے دی ہے، جاری کردہ سرکاری آرڈر SO(SCHOOLS)14-217/2023 کے مطابق یہ فیصلہ سرکاری خزانے پر بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کرنے اور دستیاب افرادی قوت کے مؤثر استعمال کے لیے کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ خزانہ پنجاب نے باقاعدہ طور پر

لاہور (جاویداقبال) پنجاب حکومت نے گریڈ ایک سے چار تک کی دو ہزار خالی اسامیاں ختم کرنے کی منظوری دے دے دی ہے، جاری کردہ سرکاری آرڈر کے مطابق یہ فیصلہ سرکاری خزانے پر بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کرنے اور دستیاب افرادی قوت کے مؤثر استعمال کے لیے کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ خزانہ پنجاب نے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی ضلعی تعلیمی اتھارٹیوں میں ختم کی جانے والی اسامیوں میں چوکیدار یا سکیورٹی گارڈ، کلاس فور، مالی اور نائب قاصد کی خالی پوسٹیں شامل ہیں۔ مجموعی طور پر 770 چوکیدار یا سکیورٹی گارڈ، 346 کلاس فور، 179 مالی اور 705 نائب قاصد کی اسامیاں ختم کی جائیں گی۔

ضلعے کے حساب سے رحیم یار خان میں 120، فیصل آباد میں 95، بہاولپور میں 93، وہاڑی میں 88، سرگودھا میں 82، سیالکوٹ میں 76، بہاولنگر میں 72، چکوال میں 65، ساہیوال میں 64، خانیوال اور لیہ میں 60، لاہور میں 58 جبکہ راولپنڈی میں 56 خالی اسامیاں ختم کی جائیں گی۔

سرکاری حکم نامے میں پنجاب کے مختلف اضلاع کی ضوی تعلیمی اتھارٹیوں میں اسامیوں کی مکمل تعداد بھی جاری کی گئی ہے۔ فنانس سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق مجموعی طور پر کم و بیش دو ہزار خالی پوسٹیں ختم کی گئی ہیں۔

Avatar photo
Project Lamha
Articles: 1531