پنجاب میں مسیحی برادری کی شادیاں آن لائن رجسٹر کرنے کیلئے قانون سازی کی جائے گی

پنجاب کی کمٹی نے عیسائی شادی ایکٹ کی ترمیمات حتمی کر کے پنجاب اسمبلی کے پاس پیش کرنے اور عیسائی شادیاں آن لائن رجسٹر کرنے کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔

پنجاب کے اقلیتی امور کے وزیر سردار رامیش سنگھ اروڑا کی صدارت میں ہونے تکنیکی کمیٹی کے اجلاس مسیحی برادری کے لیے شادی ایکٹ میں ترامیم کو حتمی شکل دے کر پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے اور اُن کی شادیاں آن لائن رجسٹر کرنے کے نظام کا متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

پنجاب حکومت نے مسیحی برادری سے متعلق قوانین تبسیل کرنے کے لیے ایک خاص تکنیکی کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے حال میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ شادی ایکٹ میں تجویز کردہ ترامیم کو حتمی شکل دے کر صوبائی اسمبلی میں قانون سازی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں ذیلی کمیٹی کی تیار کردہ سفارشات اور موجودہ ضروریات کے ساتھ ہم آہنگی کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔ آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے تمام شادیاں ڈیجیٹل طور پر ریکارڈ کی جائیں گی، جس سے شفافیت میں اضافہ، بے ضابطگیوں کی کمی اور خاندانوں کے قانونی ریکارڈ کی بہتر حفاظت ممکن ہو گی۔

کمٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ جیلوں میں موجود قیدیوں کے لیے مذہبی تعلیم اور امتحانات کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ قیدیوں کو اُن کے تمام تر حقوق دیے جا سکیں۔

مذکورہ قانونی اصلاحات مسیحی برادری کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوں گی کیونکہ اس سے رجسٹریشن کے عمل میں سہولت اور قانونی تحفظ میں اضافہ ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل نظام کے نفاذ سے ریکارڈ کی درستگی بہتر ہوگی اور کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی کے امکانات کم ہوں گے۔

Avatar photo
Project Lamha
Articles: 1514