کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی دو تہائی سے زیادہ اکثریت سے صوبے کی تقسیم کے معاملے کو مسترد کر چکی ہے، دیگر صوبوں کی اسمبلیاں بھی فیصلہ کر سکتی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگر کسی اور صوبے میں تقسیم کا مطالبہ ہو تو اُس کا فیصلہ اُس کی اپنی صوبائی اسمبلی کرے گی کیونکہ یہ عوام کی اپنے نمائندوں کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار ہو گا۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبائی حدود کی تبدیلی کے لیے صرف اس صوبے کی اسمبلی کی منظوری ضروری ہے، اِس پر وسیع رائے شماری یا عوامی مشاورت کی ضرورت نہیں ہے۔




