پنجاب حکومت نے قانونِ انسدادِ دہشت گردی (پنجاب ترمیم) بل 2026ء پیش کیا ہے جس کی ایک شِق کے ذریعے دہشت گردی مقدمات کو خفیہ اور بے نامی طریقے سے چلانے کا اختیار دے گا۔ بِل میں ایک گمنام ’’ڈیزگنیٹڈ اتھارٹی‘‘ (گریڈ 20 یا مساوی) مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے جو جج، استغاثہ، وکیل اور گواہوں کی شناخت چھپا سکے گی، اپوزیشن نے اِسے آئین کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔
حکومت اِس بل کو ججوں اور گواہوں کی حفاظت کے لیے ضروری قرار دیتی ہے تاہم ناقدین خبردار کر رہے ہیں کہ اِس سے عدالتی شفافیت، اپیل جاتی نگرانی اور مناسب مقدمے کے حقوق محدود ہو جائیں گے۔ بل پر پیر کو ووٹنگ متوقع ہے جس کی وجہ سے اِس پر بحث کی جا رہی ہے۔




