کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر شاہین آفریدی کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی

پي سي بي کی ہدایت پر شاہین شاہ آفریدی نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کیا؛ وہ کے آر ایل کی نمائندگی کریں گے اور پریزیڈنٹس ٹرافی گریڈ-آئی میں شرکت کریں گے۔

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ہدایت پر فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے فرسٹ کلاس ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے، وہ خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) کی نمائندگی کریں گے اور پریزیڈینٹس ٹرافی گریڈ آئی میں شرکت کریں گے۔

پی سی بی کی ہدایت کے مطابق فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے قومی ٹیسٹ سکواڈ میں دوبارہ جگہ بنانے کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ شاہین کو کے آر ایل سے کوئی معاوضہ یا تنخواہ نہیں ملے گی۔

واضح رہے کہ اُنہیں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دوروں کے لیے پاکستان سکواڈز سے خارج کیا گیا تھا جس کی سلیکٹرز نے اہم وجہ فرسٹ کلاس میچوں میں محدود شرکت کو قرار دیا تھا۔

اِس فیصلے ہر تنقید بھی دیکھنے میں آئی تھی کیونکہ بابر اعظم بھی کافی عرصے سے ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ نہیں لیا تھا لیکن اِس کے باوجود اُنہیں منتخب کر لیا گیا تھا۔

کرکٹ ماہرین کے نزدیک 26 سالہ شاہین نے اب تک فرسٹ کلاس کی 43 میچوں میں 166 وکٹیں حاصل کی ہیں، وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا کھیل پیش کر کے دوبارہ ٹیسٹ ٹیم میں اپنی جگہ بنا سکتے ہیں۔

Avatar photo
Project Lamha
Articles: 1515