تہران کو اربوں کا دھچکا, متحدہ عرب امارات کا ایران سے تجارت بند کرنے کا فیصلہ

یو اے ای نے ایران کے ساتھ تجارت اور مالی لین دین تاحکمِ ثانی معطل کر دیا، جس سے ایرانی معیشت پر مزید دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

یو اے ای ایران تجارت معطل، تہران کو بڑا معاشی دھچکا

متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ تمام تجارتی سرگرمیاں، کاروباری لین دین اور مالی معاملات تاحکمِ ثانی معطل کر دیے ہیں، جس سے پہلے ہی دباؤ کا شکار ایرانی معیشت کو بڑا دھچکا لگنے کا خدشہ ہے۔ یو اے ای نے یہ فیصلہ خطے میں بڑھتی کشیدگی اور سکیورٹی خدشات کے بعد کیا۔ ایران نے اماراتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔ یو اے ای ایران کے لیے درآمدات، دوبارہ برآمدات اور مالی لین دین کا اہم تجارتی مرکز رہا ہے۔

jawad butt journalist | لمحہ نیوز
Jawad Butt

ٹیلی ویژن نیوز، حالاتِ حاضرہ، نیوز روم کی قیادت، ڈیجیٹل سٹوری ٹیلنگ، سوشل میڈیا اینالیٹکس، کارپوریٹ کمیونیکیشنز اور ادارتی حکمتِ عملی کے شعبوں میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے میڈیا ایگزیکٹو؛ جنہوں نے جیو نیوز، دنیا نیوز، آج نیوز، واپڈا، ایس این جی پی ایل اور تعلیمی و تدریسی اداروں کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں۔

Articles: 236