امریکہ کینیڈا تجارتی معاہدہ ناکام، 50 فیصد ٹیرف نافذ
امریکہ اور کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات ناکام ہوگئے، جس کے بعد واشنگٹن نے کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف نافذ کر دیا ہے۔ تقریباً 20 ارب ڈالر مالیت کی کینیڈین برآمدات نئے محصولات سے متاثر ہوں گی۔ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے مذاکرات معطل کرتے ہوئے امریکی شرائط میں آخری لمحات کی تبدیلیوں کو غیر منصفانہ اور غیر معاشی قرار دیا اور جواباً ٹیرف “ڈالر کے بدلے ڈالر” کی بنیاد پر عائد کرنے کا اعلان کیا۔ اس تنازع سے آٹو موبائل، اسٹیل اور ایلومینیم سمیت کئی شعبے متاثر ہو سکتے ہیں۔ تجارتی بحران نے امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کے USMCA معاہدے کے مستقبل پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔




