واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندے جیرڈ کُشنر اور سٹیو وٹکوف رواں ہفتے ماسکو اور کیف جائیں گے۔ یوکرائن کے صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ اُن کا ملک اعلیٰ سطح کی نتیجہ خیز بات چیت کے لیے تیار ہے۔
امریکی نمائندے جیرڈ کُشنر اور سٹیو وِٹکوف کو رواں ہفتے ماسکو اور کیف میں مذاکراتی بات چیت بحال کرنے کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ روس کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق وہ دونوں پہلے 5 اور 6 ستمبر کو ماسکو پہنچیں گے جبکہ یوکرینی صدر نے اعلان کیا کہ امریکی ٹیم دونوں دارالحکومتوں میں ملاقاتیں کریں گی اور کیف میں اعلیٰ سطح کی بات چیت جلد متوقع ہے۔
زیلنسکی نے رات گئے پیغام میں کہا کہ یہ بہت اہم ہے کہ امریکہ سنجیدہ طور پر ملوث رہے، یوکرین نتیجہ خیز، اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
دریں اثناء، دونوں ممالک کے ایک دوسرے پر حملے تاحال جاری ہیں جن میں ہلاکتوں کی مسلسل اطلاعات آ رہی ہیں۔



