خلیل الحیہ حماس کی نئی قیادت سنبھالنے کے لیے منتخب، تنظیم ایک نئے مرحلے میں داخل

حماس نے اپنے سینئر سیاسی رہنما اور مرکزی مذاکرات کار خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ وہ یحییٰ سنوار کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ خلیل الحیہ کئی دہائیو

حماس نے اپنے سینئر سیاسی رہنما اور مرکزی مذاکرات کار خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

وہ یحییٰ سنوار کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ خلیل الحیہ کئی دہائیوں سے حماس کی سیاسی قیادت کا حصہ رہے ہیں اور غزہ جنگ کے دوران جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق بالواسطہ مذاکرات میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

وہ اس وقت دوحہ، قطر میں مقیم ہیں۔ مبصرین کے مطابق ان کی تقرری حماس کی موجودہ سیاسی حکمتِ عملی اور علاقائی روابط کے تسلسل کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔

jawad butt journalist | لمحہ نیوز
Jawad Butt

ٹیلی ویژن نیوز، حالاتِ حاضرہ، نیوز روم کی قیادت، ڈیجیٹل سٹوری ٹیلنگ، سوشل میڈیا اینالیٹکس، کارپوریٹ کمیونیکیشنز اور ادارتی حکمتِ عملی کے شعبوں میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے میڈیا ایگزیکٹو؛ جنہوں نے جیو نیوز، دنیا نیوز، آج نیوز، واپڈا، ایس این جی پی ایل اور تعلیمی و تدریسی اداروں کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں۔

Articles: 232