خیبرپختونخوا میں گلیشیئر اور جھیل پھٹنے کے خطرے پر سات اضلاع کے لیے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک) یبرپختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) نے گلیشیئر اور جھیل کے پھٹنے اور اِس سے آنے والے ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیشِ نظرسات اضلاع کے لیے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک) یبرپختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) نے گلیشیئر اور جھیل کے پھٹنے اور اِس سے آنے والے ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیشِ نظرسات اضلاع کے لیے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے 22 جولائی 2026ء کو انتباہ کیا کہ چترال، اپر دیر، لوئر دیر، سوات، اپر کوہستان، لوئر کوہستان اور مانسہرہ میں تیز رفتاری سے پگھلتے گلیشیئر اور حالیہ موسمی بارشیں دریاؤں اور نالوں میں اچانک سیلابی ریلے پیدا کر سکتی ہیںا اس لیے اِن اضلاع کے عوام کو خبردار رہنا چاہئے۔ پی ڈی ایم اے نے مذکورہ اضلاع کی مقامی انتظامیہ کو مسلسل نگرانی، پیشگی تیاریوں اور ہنگامی ہدایات سے نبٹنے کے کاموں پر عملدرآمد کی کی ہدایت کر دی ہے۔

پشاور، 22 جولائی 2026 — صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) خیبر پختونخواہ نے گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے سے پیدا ہونے والے آؤٹ برسٹ سیلاب (GLOFs) کے خطرے کے پیش نظر آٹھ اضلاع کو ہائی الرٹ پر رکھا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ تیز پگھلنے والے گلیشیئر اور حالیہ موسمی بارشیں دریاؤں، ندی نالوں اور مون سون ڈرینج چینلز میں بہاؤ کو خطرناک حد تک بڑھا سکتی ہیں اور اچانک سیلابی لہریں پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

اتھارٹی نے کوہستان، مانسہرہ اور سوات میں ریسکیو 1122 کے عملے، مشینری اور دیگر درکار سازو سامان کو ہر وقت دستیاب رکھنے کا حکم دیا ہے جبکہ چترال، اپر دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ کے مقامی حکام کو ہدایت کی گئی کہ خطرے میں ملوث آبادیوں کی فوری نقلِ مکانی کے لیے پیشگی تیاری رکھی جائے تاکہ ضرورت پڑنے پر عوام کو تیزی سے منتقل کیا جا سکے۔

پی ڈی ایم اے نے خاص طور پر سیاحوں کو خبردار کیا ہے کہ چترال، اپر دیر، سوات اور کوہستان میں کیمپنگ، ٹریکنگ اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ عوام سے تاکید کی گئی ہے کہ تیز رو ندیوں، نالوں اور مون سون ڈرینج چینلوں سے دور رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ جان و مال کے خسارے کو کم کیا جا سکے۔

Avatar photo
Project Lamha
Articles: 1