سپورٹس ٹائٹس پہننا ترک گورنر کو مہنگا پڑ گیا،  اردوان کے حکم پر گورنر عہدے سے ہٹا دیے گئے

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ارداہان کے گورنر محمد فاتح چیچکلی کو سرکاری گزٹ میں جاری صدارتی حکم نامے کے ذریعے عہدے سے ہٹا دیا۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب ان کی سائیک

ترکیہ کے صدر رجب طیب  اردگان نے اردوان کے گورنر محمد فاتح چیچکلی کو سرکاری گزٹ میں جاری صدارتی حکم نامے کے ذریعے عہدے سے ہٹا دیا۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب ان کی سائیکلنگ کے دوران اسپورٹس ٹائٹس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی شدید تنقید کا موضوع بن گئیں تاہم صدارتی حکم نامے میں برطرفی کی کوئی باضابطہ وجہ بیان نہیں کی گئی۔

برطرفی کے بعد چیچکلی نے کہا کہ وہ یہ لباس صرف کھیل کے دوران پہنتے تھے اور “میں سائیکل چلاتا رہوں گا”۔


jawad butt journalist | لمحہ نیوز
Jawad Butt

ٹیلی ویژن نیوز، حالاتِ حاضرہ، نیوز روم کی قیادت، ڈیجیٹل سٹوری ٹیلنگ، سوشل میڈیا اینالیٹکس، کارپوریٹ کمیونیکیشنز اور ادارتی حکمتِ عملی کے شعبوں میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے میڈیا ایگزیکٹو؛ جنہوں نے جیو نیوز، دنیا نیوز، آج نیوز، واپڈا، ایس این جی پی ایل اور تعلیمی و تدریسی اداروں کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں۔

Articles: 232