’عالیشان محل، شاہی پروٹوکول ‘ دبئی میں جعلی شہزادی نے تاجر کو لوٹ لیا،8کارندے گرفتار

دبئی پولیس نے  جعلی شاہی پروٹوکول اور نایاب عود چوری کرنے والی  جعلی شہزادی کی چال ناکام بناکر 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میں ایک خاتون نے خود کو شہزادی ظاہر کرکے7  ساتھیوں کے ساتھ مل کر 12ملین درہم (91کروڑ روپے سے زائد) مالیت کا نایاب عود چوری کرلیا تاہم دبئی پولیس نے صرف 12گھنٹوں کے اندر کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ عود برآمد کرلیا اور4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ 

 پولیس کے مطابق ملزمان نے چالاکی سے قیمتی عود نکال کر اس کی جگہ عام لکڑیاں بیگوں میں رکھ دیں اور تاجر کو واپس کردیں،  اگلے روز جب تاجر نے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو تمام نمبر بند تھے جس پر اسے دھوکے کا علم ہوا اور اس نے پولیس سے رجوع کیا۔ 

بعد ازاں دبئی پولیس نے فوری تحقیقات کے بعد 4 ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ عود برآمد کرلیا جبکہ خود کو شہزادی ظاہر کرنے والی خاتون سمیت4 مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کردیا گیا ہے جبکہ گروہ کے مزید 4کارندوں کو بھی بعدازاں حراست میں لے لیا۔