لاہور جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کے مریضوں کے لیے خوشخبری

جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی 14 یا 15 اگست کو کھلنے کا امکان لاہور: پنجاب کے دل کے مریضوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ل

جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی 14 یا 15 اگست کو کھلنے کا امکان

:لاہور: جاوید اقبال کی رپورٹ

پنجاب کے دل کے مریضوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کی او پی ڈی 14 یا 15 اگست کو عام مریضوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے 12ویں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں منصوبے کی پیش رفت، بھرتیوں، انتظامی تیاریوں اور آپریشنل امور کا جائزہ لیا گیا۔ 256 بستروں پر مشتمل جدید امراضِ قلب کا یہ ہسپتال جلد انتظامیہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

افتتاح کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی شرکت متوقع ہے، جبکہ میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کو بھی مدعو کیے جانے کا امکان ہے۔ فعال ہونے کے بعد یہ ادارہ پنجاب بھر کے مریضوں کو عالمی معیار کی تشخیصی اور علاج کی سہولیات فراہم کرے گا۔

jawad butt journalist | لمحہ نیوز
Jawad Butt

ٹیلی ویژن نیوز، حالاتِ حاضرہ، نیوز روم کی قیادت، ڈیجیٹل سٹوری ٹیلنگ، سوشل میڈیا اینالیٹکس، کارپوریٹ کمیونیکیشنز اور ادارتی حکمتِ عملی کے شعبوں میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے میڈیا ایگزیکٹو؛ جنہوں نے جیو نیوز، دنیا نیوز، آج نیوز، واپڈا، ایس این جی پی ایل اور تعلیمی و تدریسی اداروں کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں۔

Articles: 236