لاہور، جعلی DSP پنجاب پولیس کے اصلی SHO کےہتھے چڑھ گیا، پرانی ویڈیو پھر وائرل

صوبائی دارلحکومت میں ایک جعلی DSP پنجاب پولیس کے اصلی SHO کےہتھے چڑھ گیا جسے پھر تھانیدار نے “قانون” کے مطابق ڈیل کیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی تاہم یہ کئی سال پرانی نکلی ، اور ایک بار پھر انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے۔
تفصیل کے مطابق ان دنوں انٹرنیٹ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں چھڑی تھامے ایک باوردی افسر اور تھانیدار کے درمیان تو تکار اور مبینہ گرفتاری کی کوشش دیکھی جاسکتی ہے، تاہم ڈی ایس پی رینک لگائے شخص اصل پولیس سے دوری اختیار کرنے کی کوشش کرتا ہےجس پر لوگوں نے تبصرے شروع کردیے کہ ایک ایس ایچ او نے ڈی ایس پی کو دھکے دیے وغیرہ وغیرہ ۔
بعدازاں لاہور پولیس نے وضاحت کی ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص کوئی اصلی افسر نہیں بلکہ ایک جعلی ڈی ایس پی (DSP) ہے، جسے اصل ایس ایچ او (SHO) نے قانون کے مطابق ہینڈل کیا، مذکورہ واقعہ سال 2021 کا ہے جب اس جعلی ڈی ایس پی نے سڑک پر گاڑیاں روک کر ٹریفک جام کر رکھی تھی۔ پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور قانون شکنی کرنے پر اس کے خلاف سال 2021 میں ہی ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
