طلبہ کے لیے باقاعدہ مصنوعی ذہانت کی تعلیم متعارف
لاہور: پنجاب حکومت نے تعلیمی نظام میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے صوبے بھر کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence – AI) کی باقاعدہ اور منظم تعلیم متعارف کرانے کے اہم فیصلے حتمی شکل دے دیے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ کو اے آئی خواندگی، محفوظ ڈیجیٹل استعمال اور مستقبل کی جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ یہ پیش رفت یورپی ممالک کی طرز پر سامنے آئی ہے، جہاں اسکولوں میں AI لٹریسی فریم ورک نافذ کیے جا رہے ہیں تاکہ طلبہ نئی ٹیکنالوجیز کو ذمہ داری کے ساتھ سمجھ سکیں اور محفوظ انداز میں استعمال کر سکیں۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام پنجاب کے طلبہ کو مستقبل کی ڈیجیٹل معیشت کے لیے بہتر طور پر تیار کرے گا۔




