ورلڈ کپ 2026ء سے شہرت پانے والے نارویجن فُٹ بالر ‘‘ہالینڈ’’ اور اُن کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔
ورلڈ کپ 2026ء سے شہرت پانے والے فُٹ بالر ‘‘ہالینڈ’’ اور اُن کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ فُٹ بال ورلڈ کے سنسنی خیز کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے اضافی وقت میں ناروے کو د

ورلڈ کپ 2026ء سے شہرت پانے والے فُٹ بالر ‘‘ہالینڈ’’ اور اُن کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ فُٹ بال ورلڈ کے سنسنی خیز کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے اضافی وقت میں ناروے کو دو۔ایک سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ جوڈ بیلنگھم نے انگلینڈ کے دونوں گول سکور کیے۔ اُنہوں نے فیصلہ کُن گول مقررہ وقت میں میچ برابر رہنے کے بعد دیے گئے اضافی وقت میں کیا۔ ناروے نے اینڈریاس شیلڈروپ کے ذریعے برتری حاصل کی تھی تاہم برطانیہ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فتح اپنے نام کر لی۔ بیلنگھم کی غیرمعمولی کارکردگی نے اُنہیں ٹورنامنٹ کے نمایاں ترین کھلاڑیوں میں شامل کر دیا جبکہ انگلینڈ عالمی ٹائٹل کے مزید ایک قدم قریب ہو چکا ہے۔



