وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے ایک اور اہم ملاقات

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے ایک اور  اہم ملاقات ہوئی ہے۔

 وزارت داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے داخلہ اجلاس کے لیے کرغستان میں ہیں، ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی بھی وہاں موجود ہیں۔شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے داخلہ کا اجلاس 4 سے 6 جون تک بشکیک میں جاری رہے گا۔

اجلاس کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے داخلہ کی سائیڈ لائن پر ملاقاتیں متوقع ہیں۔