وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سعودی عرب کا متوقع دورہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کل سعودی عرب کے متوقع دورے کی اطلاعات ہیں، جہاں وہ سعودی قیادت سے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر اہم ملاقاتی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کل سعودی عرب کے متوقع دورے کی اطلاعات ہیں، جہاں وہ سعودی قیادت سے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق متوقع مذاکرات میں علاقائی سلامتی، بحیرۂ احمر میں کشیدگی، پاکستان۔سعودیہ اسٹریٹجک تعاون، دفاعی روابط اور مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ یہ متوقع دورہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کر چکا ہے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کردار بھی ادا کر رہا ہے۔ تاہم حکومتِ پاکستان نے تاحال دورے کے ایجنڈے کی باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

jawad butt journalist | لمحہ نیوز
Jawad Butt

ٹیلی ویژن نیوز، حالاتِ حاضرہ، نیوز روم کی قیادت، ڈیجیٹل سٹوری ٹیلنگ، سوشل میڈیا اینالیٹکس، کارپوریٹ کمیونیکیشنز اور ادارتی حکمتِ عملی کے شعبوں میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے میڈیا ایگزیکٹو؛ جنہوں نے جیو نیوز، دنیا نیوز، آج نیوز، واپڈا، ایس این جی پی ایل اور تعلیمی و تدریسی اداروں کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں۔

Articles: 232