گلگت۔شندور روڈ مکمل طور پر بحال کر دی گئی

سکردو (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے سیلاب سے بند ہو جانے والی گلگت شندور روڈ کو متبادل راستہ تعمیر کرنے کے بعد مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے جبکہ متعلقہ عملے ہائی الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

این ایچ اے نے تصدیق کی ہے کہ گلگت شندور روڈ جس کاا 12 روز پہلے سیلابی پانی کی وجہ سے ایک پل بہہ گیا تھا اُسے متبادل راستہ بنا کر بحال کر دیا گیا ہے۔

این ایچ اے کے مطابق چیئرمین نے جائے وقوعہ پر تعینات تمام فیلڈ عملے کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ٹریفک کے ہموار بہاؤ کو یقینی بنانے اور مسافروں کی مدد فراہم کرنے کے فرائض انجام دیتا رہے گا۔ متعلقہ عملہ اِس دوران ہیڈکوارٹر کو بھی بروقت آگاہ رکھتا رہے گا۔

این ایچ اے کے مطابق پانی کا بہاؤ ایک طرف موڑے جانے کے بعد اوپر کی طرف کھدائی کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ بہہ جانے والے پُلوں پر کلیئرنس کا کام مکمل کیے جانے کے بعد اِن سے ملبہ نکال کر پتھر ڈالا جا رہا ہے، ساتھ ہی ساتھ مرمت اور بحالی کے کام بھی جاری ہیں۔

اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے بھاری مشینری کی تعیناتی میں معمولی تاخیر ہو سکتی ہے کیونکہ مشینری کو پانی کی سطح کم ہونے پر ہی منتقل کیا جا سکے گا۔

Avatar photo
Project Lamha
Articles: 46