آبنائے ہرمز میں ایران کے مقررہ بحری راستے سے ہٹنے والا آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ
ایرانی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز میں مقرر کردہ نیویگیشن روٹ سے ہٹنے والا آئل ٹینکر چند گھنٹے بعد بارودی سرنگ سے ٹکرا کر زور دار دھماکے سے تباہ ہوگیا، پاسداران نے اس کی تصدیق کی۔

تیران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی میڈیا کے مطابق آبنائے ہُرمز میں ایک آئل ٹینکر اُسوقت تباہ ہوگیا جب وہ ایران کی جانب سے مقرر کردہ نیویگیشن روٹ سے ہٹنے کے چند گھنٹے بعد بارودی سرنگ سے ٹکرا کر زور دار دھماکے سے تباہ ہوا۔
ایرانی سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہُرمز میں ایک آئل ٹینکر نے ایران کے اعلان کردہ بحری روٹ سے انحراف کیا اور چند گھنٹے بعد کسی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں دھماکے سے تباہ ہوگیا۔
پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محبی نے انٹرویو میں کہا کہ یہ ٹینکر مقررہ روٹ سے انحراف کے باعث پیش آیا۔ اُن کے مطابق جہاز سمندری بارودی مائن سے ٹکرایا ۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران نے متعدد مواقع پر واضح طور پر خبردار کیا تھا کہ اگر کوئی بحری جہاز اِس کے اعلان کردہ نیویگیشن راستے سے انحراف کرے گا تو اُس کے نتائج کا ذمہ دار خود جہاز یا اُس کے مالکان ہوں گے۔
رپورٹ میں واقعے کے مزید تکنیکی پہلو، ہلاکتوں یا ماحولیاتی نقصان کی تفصیلات اور متاثرہ جہاز کی ملکیت یا پرچم کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔


