یمن کے حوثیوں نے آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام صنعا ایئرپورٹ پر حالیہ حملوں کے بعد کیا گیا، جس سے بحیرۂ احمر اور باب المندب کی سلامتی پر نئے سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔
یہ آبی گزرگاہ عالمی سمندری تجارت کے تقریباً 10 سے 15 فیصد حصے کے لیے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر کشیدگی برقرار رہی تو عالمی تیل، بحری تجارت اور سپلائی چین متاثر ہو سکتی ہے ناکہ بندی کی عملی نوعیت اور دائرۂ کار ابھی واضح نہیں کیا گیا۔




