پنجاب میں سیلابی خطرہ، متعدد اضلاع ہائی الرٹ پر

لاہور: حکومتِ پنجاب نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر متعدد اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو انسانوں اور مویشیوں کے لیے الگ الگ خوراک کا ذخیرہ یقینی

,لاہور: جاوید اقبال کی رپورٹ

حکومتِ پنجاب نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر متعدد اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو انسانوں اور مویشیوں کے لیے الگ الگ خوراک کا ذخیرہ یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ یہ فیصلے سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں کیے گئے، جس میں راولپنڈی، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ اور جنوبی پنجاب کے کمشنرز شریک ہوئے۔ اجلاس میں ریسکیو 1122، محکمہ صحت، لائیو اسٹاک اور پی ڈی ایم اے کو فلڈ ریلیف کیمپس میں 24 گھنٹے موجود رہنے، دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی مسلسل نگرانی، فوری فنڈز کی فراہمی اور ہنگامی کنٹرول روم سے لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی تاکہ کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال سے بروقت اور مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

jawad butt journalist | لمحہ نیوز
Jawad Butt

ٹیلی ویژن نیوز، حالاتِ حاضرہ، نیوز روم کی قیادت، ڈیجیٹل سٹوری ٹیلنگ، سوشل میڈیا اینالیٹکس، کارپوریٹ کمیونیکیشنز اور ادارتی حکمتِ عملی کے شعبوں میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے میڈیا ایگزیکٹو؛ جنہوں نے جیو نیوز، دنیا نیوز، آج نیوز، واپڈا، ایس این جی پی ایل اور تعلیمی و تدریسی اداروں کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں۔

Articles: 232