’کاکروچ‘ تحریک کا بھارتی پارلیمنٹ کی جانب مارچ، حکومت کو نوجوانوں کا کھلا چیلنج
بھارت کی نوجوان قیادت پر مشتمل کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے ہزاروں کارکن نئی دہلی میں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم دھرمندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
یہ تحریک امتحانی پرچوں کے بار بار لیک ہونے، تعلیمی بدانتظامی اور نوجوانوں میں بڑھتی بے روزگاری کے خلاف شروع ہوئی تھی۔
پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کیں اور طاقت کا استعمال بھی کیا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ تحریک لاکھوں نوجوانوں کی آواز بن چکی ہے جو تعلیمی اصلاحات، شفافیت اور روزگار کے بہتر مواقع کا مطالبہ کر رہے ہیں۔




