امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی بعض اشیاء پر مزید 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے واشنگٹن اور اوٹاوا کے درمیان تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق اس اقدام کا مقصد امریکی صنعتوں کا تحفظ اور تجارتی عدم توازن کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب کینیڈا نے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط، سپلائی چین اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔




