” بحیرہ احمر میں پاکستانی آئل ٹینکرز کا محفوظ سفر، جبکہ بھارتی پرچم بردار جہاز ڈوب گیا “

بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں جاری سکیورٹی خدشات کے باوجود پاکستان کے پرچم تلے رجسٹرڈ دو آئل ٹینکر سعودی عرب سے خام تیل لے کر بحفاظت اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئے

بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں جاری سکیورٹی خدشات کے باوجود پاکستان کے پرچم تلے رجسٹرڈ دو آئل ٹینکر سعودی عرب سے خام تیل لے کر بحفاظت اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئے، جبکہ اسی دوران سعودی عرب سے کارگو لے جانے والا بھارتی پرچم بردار جہاز MSV Faize Noore Oliya یمن کے ساحل کے قریب مبینہ طور پر حوثی حملے کا نشانہ بننے کے بعد ڈوب گیا۔ یہ پیش رفت خطے میں بحری سلامتی کو درپیش خطرات کو ایک بار پھر اجاگر کرتی ہے۔ دفاعی و بحری امور کے مبصرین کے مطابق پاکستانی بحری اثاثوں کا محفوظ گزرنا مؤثر سفری منصوبہ بندی، رسک مینجمنٹ اور علاقائی شراکت داروں کے ساتھ ہم آہنگی کی اہمیت کو نمایاں کرتا ہے ۔

jawad butt journalist | لمحہ نیوز
Jawad Butt

ٹیلی ویژن نیوز، حالاتِ حاضرہ، نیوز روم کی قیادت، ڈیجیٹل سٹوری ٹیلنگ، سوشل میڈیا اینالیٹکس، کارپوریٹ کمیونیکیشنز اور ادارتی حکمتِ عملی کے شعبوں میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے میڈیا ایگزیکٹو؛ جنہوں نے جیو نیوز، دنیا نیوز، آج نیوز، واپڈا، ایس این جی پی ایل اور تعلیمی و تدریسی اداروں کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں۔

Articles: 236