حکومتِ پاکستان نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر نیشنل اسٹریٹجک کمان کا کمانڈر مقرر کر دیا ہے۔ یہ تقرری ملکی دفاعی اور اسٹریٹجک نظام میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
یہ اقدام 27ویں آئینی ترمیم کے تحت متعارف کرائے گئے نئے دفاعی ڈھانچے کے مطابق کیا گیا ہے، جس کے تحت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) کا عہدہ ختم کر کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (CDF) کا نظام نافذ کیا گیا۔
نئے نظام میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف بیک وقت سابق CJCSC اور چیف آف آرمی اسٹاف کی ذمہ داریاں ادا کرے گا، جس سے قومی سلامتی، دفاعی رابطہ کاری اور عسکری فیصلہ سازی مزید مؤثر ہونے کی توقع ہے۔




