خواجہ آصف کی افغان طلبہ کے حق میں آواز اُٹھانے والوں پر تنقید

وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طلبہ کے حق میں سرگرم پاکستانی طلبہ کے رویے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے محبت کے بجائے سیاسی رجحان کی عکاس قرار دیا ہے۔

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے افغان طلبہ کے حق میں آواز اُٹھانے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ افغان طلبہ کے لیے کم اور ’’کسی اور کی محبت میں زیادہ مبتلا‘‘ ہیں۔

خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں اپنے مؤقف کی وضاحت کے لیے پنجابی محاورہ ’’روندی یاراں نوں، لے لے ناں بھراواں دے‘‘ استعمال کیا، جس کا مفہوم انہوں نے خود ’’روتی یاروں کو ہے، نام بھائیوں کا لیتی ہے‘‘ کے الفاظ میں بیان کیا۔

Avatar photo
Project Lamha
Articles: 1584