پاکستان اور ایران کا علاقائی امن و سلامتی کے لیے سٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور ایران کا علاقائی امن و سلامتی کے لیے اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ داخلہ سکندر مومنی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی و دوطرفہ سلامتی، مؤثر سرحدی انتظام اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزیرِ داخلہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے، سفارتی کردار ادا کرنے اور امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی، محفوظ سرحدوں اور مشترکہ خوشحالی کے لیے قریبی رابطوں اور مشترکہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

jawad butt journalist | لمحہ نیوز
Jawad Butt

ٹیلی ویژن نیوز، حالاتِ حاضرہ، نیوز روم کی قیادت، ڈیجیٹل سٹوری ٹیلنگ، سوشل میڈیا اینالیٹکس، کارپوریٹ کمیونیکیشنز اور ادارتی حکمتِ عملی کے شعبوں میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے میڈیا ایگزیکٹو؛ جنہوں نے جیو نیوز، دنیا نیوز، آج نیوز، واپڈا، ایس این جی پی ایل اور تعلیمی و تدریسی اداروں کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں۔

Articles: 232