زیورخ: فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کو شدید دباؤ کا سامنا ہے، کیونکہ یوئیفا، یورپی لیگز اور متعدد فٹبال اداروں نے فیفا کے تجارتی حقوق میں نجی سرمایہ کاری کی متنازع تجویز کی سخت مخالفت کر دی ہے۔ یورپی فٹبال تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ منصوبہ واپس نہ لیا گیا تو ورلڈ کپ سمیت فیفا مقابلوں کے بائیکاٹ پر غور کیا جائے گا۔ ان کا مؤقف ہے کہ “ورلڈ کپ فروخت کے لیے نہیں ہے۔” اس تنازع نے 2027 کے فیفا صدارتی انتخاب سے قبل انفانٹینو کی پوزیشن کو کمزور کر دیا ہے، اگرچہ انہیں یورپ سے باہر کئی فٹبال فیڈریشنز کی حمایت اب بھی حاصل ہے۔
یورپی فٹبال کی بغاوت، جیانی انفانٹینو کی فیفا صدارت خطرے میں
زیورخ: فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کو شدید دباؤ کا سامنا ہے، کیونکہ یوئیفا، یورپی لیگز اور متعدد فٹبال اداروں نے فیفا کے تجارتی حقوق میں نجی سرمایہ کاری کی متنازع تجویز ک




