حکومت نے پٹرول 5.58 روپے اور ڈیزل 4.18 روپے فی لیٹر بڑھا دیا

اوگرا کی تازہ اپڈیٹ کے مطابق حکومت نے اگلے 24 گھنٹوں کے لیے پٹرول 5.58 روپے اور ڈیزل 4.18 روپے فی لیٹر بڑھا دیا، پٹرول 364.35 اور ڈیزل 385.95 روپے فی لیٹر ہو گئے۔

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتیں دوبارہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، پٹرول فی لیٹر 5.58 روپے بڑھ کر 364.35 روپے اور ڈیزل 4.18 روپے بڑھ کر 385.95 روپے ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ پیر کو بھی قیمتیں بڑھائی گئی تھیں، پٹرول کی قیمت میں 12.90 روپے کا اضافہ کر کے اِسے 358.77 روپے فی لیٹر کیا گیا تھا جبکہ ڈیزل میں 3.72 روپے کا اضافہ کر کے قیمت 381.77 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

اوگرا کے اعلان کے مطابق جب سے روزانہ بنیاد پر ایندھن کی قیمتوں کی اپ ڈیٹ کا سلسلہ شروع ہوا ہے، پٹرول مجموعی طور پر 53.05 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 56.44 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہو چکا ہے۔

Avatar photo
Project Lamha
Articles: 1531