بوگوٹا: سابق پورن سٹار فلم اداکارہ اور صحافی امارانتا ہینک (اصل نام ڈیسی الیجینڈرا اومانیا اورٹیز) کولمبیا کی سینیٹر منتخب ہوگئی ہیں، جسے ملکی سیاست میں ایک غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
بائیں بازو کے ہسٹورک پیکٹ اتحاد کی نمائندگی کرنے والی نئی سینیٹر نے بالغ مواد تخلیق کرنے والوں کے حقوق، ذہنی صحت کی سہولیات میں بہتری اور جنسی
استحصال کے خلاف مؤثر قانون سازی کو اپنی ترجیحات قرار دیا ہے۔




