کینیڈا کے وزیرِ بین الاقوامی تجارت منندر سیدھو نے کہا ہے کہ اوٹاوا بھارت کے ساتھ جامع اقتصادی شراکت داری کے مذاکرات سال کے اختتام تک مکمل ہونے کے بارے میں بہت پرامید ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیرِ بین الاقوامی تجارت منندر سیدھو نے ہفتے کے روز بھارت کے مالیاتی شہر ممبئی میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کینیڈا اور بھارت کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری (CEPA) کے مذاکرات کے انجام تک پہنچنے کے حوالے سے ‘بہت، بہت پرامید اور پُرجوش’ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کینیڈا اور بھارت کے مذاکراتی وفود اگلے ماہ کینیڈا میں ملنے کی توقع ہے، جبکہ دونوں ممالک نے 2026 کے آخر تک مذاکرات مکمل کرنے کا مشترکہ ہدف بھی ظاہر کیا ہے۔




