اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ وفاقی ملازمین کی بیرونِ ملک تقرریوں میں استعمال ہونے والی انٹیلی جنس رپورٹس کی عدالتی سطح پر جانچ کی قانونی حیثیت قابلِ سوال ہے۔
عدالت نے دیگر متاثرہ افسران کے وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ای اے جی کو بھی سنا جائے گا۔ سماعت جاری ہے اور عدالت نے معاملے کی مزید دلائل کے لیے تاریخ مقرر کی ہے۔



