بھارتی روپیہ اور گیس بحران، مشرقِ وسطیٰ کشیدگی سے بھارت پر دباؤ
مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی نے بھارت کے لیے معاشی دباؤ بڑھا دیا ہے، جہاں بھارتی روپیہ کمزور اور گیس کی فراہمی غیر یقینی ہو رہی ہے۔ روپیہ حالیہ دنوں میں تقریباً 95.49 روپے فی ڈالر تک پہنچا، جس کے باعث بھارتی مرکزی بینک کو کرنسی کو سہارا دینے کے لیے مداخلت کرنا پڑی۔ دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ سے ایل این جی سپلائی میں غیر یقینی صورتحال نے بجلی، کھاد اور صنعت کے لیے گیس کی دستیابی پر خدشات بڑھا دیے ہیں۔




