تھائی لینڈ میں سکول پر فائرنگ، کم از کم آٹھ افراد ہلاک

تھائی لینڈ کے صوبہ نونتھابوری میں ایک 14 سالہ طالب علم نے اسکول میں اندھا دھند فائرنگ کر کے کم از کم 8 افراد کو ہلاک اور 15 سے زائد کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آو

تھائی لینڈ کے صوبہ نونتھابوری میں ایک 14 سالہ طالب علم نے اسکول میں اندھا دھند فائرنگ کر کے کم از کم 8 افراد کو ہلاک اور 15 سے زائد کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے اسکول پہنچنے سے قبل اپنے دادا دادی کو بھی قتل کیا۔ ہلاک ہونے والوں میں تین اساتذہ اور تین طلبہ شامل ہیں جبکہ حملہ آور نے بعد ازاں خود کو بھی گولی مار لی۔ حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس افسوسناک واقعے نے تھائی لینڈ میں اسکولوں کی سکیورٹی اور اسلحے تک رسائی سے متعلق نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

jawad butt journalist | لمحہ نیوز
Jawad Butt

ٹیلی ویژن نیوز، حالاتِ حاضرہ، نیوز روم کی قیادت، ڈیجیٹل سٹوری ٹیلنگ، سوشل میڈیا اینالیٹکس، کارپوریٹ کمیونیکیشنز اور ادارتی حکمتِ عملی کے شعبوں میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے میڈیا ایگزیکٹو؛ جنہوں نے جیو نیوز، دنیا نیوز، آج نیوز، واپڈا، ایس این جی پی ایل اور تعلیمی و تدریسی اداروں کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں۔

Articles: 232