” حوثیوں کی بحیرۂ احمر بند کرنے کی آخری وارننگ “

یمن کے حوثیوں نے آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام صنعا ایئرپورٹ پر حالیہ حملوں کے بعد کیا گیا، جس سے بحیرۂ احمر اور ب

یمن کے حوثیوں نے آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام صنعا ایئرپورٹ پر حالیہ حملوں کے بعد کیا گیا، جس سے بحیرۂ احمر اور باب المندب کی سلامتی پر نئے سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

یہ آبی گزرگاہ عالمی سمندری تجارت کے تقریباً 10 سے 15 فیصد حصے کے لیے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر کشیدگی برقرار رہی تو عالمی تیل، بحری تجارت اور سپلائی چین متاثر ہو سکتی ہے ناکہ بندی کی عملی نوعیت اور دائرۂ کار ابھی واضح نہیں کیا گیا۔

jawad butt journalist | لمحہ نیوز
Jawad Butt

ٹیلی ویژن نیوز، حالاتِ حاضرہ، نیوز روم کی قیادت، ڈیجیٹل سٹوری ٹیلنگ، سوشل میڈیا اینالیٹکس، کارپوریٹ کمیونیکیشنز اور ادارتی حکمتِ عملی کے شعبوں میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے میڈیا ایگزیکٹو؛ جنہوں نے جیو نیوز، دنیا نیوز، آج نیوز، واپڈا، ایس این جی پی ایل اور تعلیمی و تدریسی اداروں کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں۔

Articles: 229