دنیا کے جدید ترین جنگی طیارے نشانے پر؛ آئی آر جی سی کا 3 امریکی ایف-35 تباہ کرنے کا دعویٰ

الازرق ایئربیس پر حملے میں امریکی ایف-35 طیارے تباہ تہران/عمان: ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی ایرو اسپیس فورس نے جمعرات کو الازرق ایئربیس پر بیل

الازرق ایئربیس پر حملے میں امریکی ایف-35 طیارے تباہ

تہران/عمان: ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی ایرو اسپیس فورس نے جمعرات کو الازرق ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا، جس میں امریکی ایف-35 لڑاکا طیاروں کے پارکنگ ایپرن اور مینٹیننس ہینگرز کو نشانہ بنایا گیا۔ آئی آر جی سی کے مطابق حملے میں 3 ایف-35 طیارے مکمل طور پر تباہ، 3 شدید متاثر ہوئے جبکہ متعدد امریکی افسران اور مینٹیننس اہلکار ہلاک ہوئے۔ تاہم اس دعوے کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی اور نہ ہی امریکہ یا اردن کی جانب سے ان نقصانات کی باضابطہ تصدیق جاری کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ دعویٰ درست ثابت ہوا تو یہ خطے میں کشیدگی میں ایک بڑی پیش رفت ہوگی۔

jawad butt journalist | لمحہ نیوز
Jawad Butt

ٹیلی ویژن نیوز، حالاتِ حاضرہ، نیوز روم کی قیادت، ڈیجیٹل سٹوری ٹیلنگ، سوشل میڈیا اینالیٹکس، کارپوریٹ کمیونیکیشنز اور ادارتی حکمتِ عملی کے شعبوں میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے میڈیا ایگزیکٹو؛ جنہوں نے جیو نیوز، دنیا نیوز، آج نیوز، واپڈا، ایس این جی پی ایل اور تعلیمی و تدریسی اداروں کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں۔

Articles: 229