سعودی عرب کا پاکستان پر بھرپور اعتماد، 8 ارب ڈالر کی مالی معاونت سے دوطرفہ شراکت داری مزید مضبوط

سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کی نقد ڈپازٹ کو برقرار رکھتے ہوئے 5 ارب ڈالر کی موجودہ مالی سہولت میں توسیع کر دی ہے، جس کے بعد دونوں انتظامات کے تحت مجموعی مالی ت

سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کی نقد ڈپازٹ کو برقرار رکھتے ہوئے 5 ارب ڈالر کی موجودہ مالی سہولت میں توسیع کر دی ہے، جس کے بعد دونوں انتظامات کے تحت مجموعی مالی تعاون 8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

حکام کے مطابق اس اقدام سے زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط ہوں گے، بیرونی مالی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت معاشی اصلاحات کو سہارا ملے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فیصلہ صرف مالی تعاون نہیں بلکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے ہوتے اسٹریٹجک تعلقات کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

jawad butt journalist | لمحہ نیوز
Jawad Butt

ٹیلی ویژن نیوز، حالاتِ حاضرہ، نیوز روم کی قیادت، ڈیجیٹل سٹوری ٹیلنگ، سوشل میڈیا اینالیٹکس، کارپوریٹ کمیونیکیشنز اور ادارتی حکمتِ عملی کے شعبوں میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے میڈیا ایگزیکٹو؛ جنہوں نے جیو نیوز، دنیا نیوز، آج نیوز، واپڈا، ایس این جی پی ایل اور تعلیمی و تدریسی اداروں کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں۔

Articles: 229