شام کی اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی معاہدہ کرنے کی کوشش

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے صدر احمد الشعارہ نے الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ ایک سکیورٹی معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں کئی دیگر ممالک بھی شریک ہو سکتے ہیں تاہم اِس میں مقبوضہ گولان ہائیٹس پر شام کے دعوے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ اُن کے مطابق یہ معاہدہ خطے میں وسیع اَمن کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔

شام کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ اِس کوشش کا مقصد براہِ راست تنازعے سے بچنا اور ایک وسیع سیاسی حل تلاش کرنا ہے تاہم شام اِس معاہدے سے 1973ء سے اسرائیل کے زیرِ قبضہ گولان ہائیٹس کی ملکیت سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو گا۔

شامی صدر الشعارہ نے لبنان کے حوالے سے خبروں میں گردش کرنے والی افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ دمشق کسی فوجی مداخلت کا ارادہ نہیں رکھتا، شام جنگ یا امن کے فیصلے کے حوالے سے لبنان کی ریاستی خودمختاری کے حق کی حمایت کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ یہ فیصلے صرف لبنانی ریاست کے اختیار میں رہیں۔

Avatar photo
Project Lamha
Articles: 46