نیو یارک میں صدر آصف زرداری کی سالگرہ
پاکستان پیپلزپارٹی امریکہ نے 26 جولائی کو صدر آصف زرداری کی سالگرہ بڑے دھوم دھام سے منائی۔ تقریب میں خواتین سمیت نیو یارک میں رہنے والے پاکستانیوں کی بھاری اکثریت نے شرک

پاکستان پیپلزپارٹی امریکہ نے 26 جولائی کو صدر آصف زرداری کی سالگرہ بڑے دھوم دھام سے منائی۔ تقریب میں خواتین سمیت نیو یارک میں رہنے والے پاکستانیوں کی بھاری اکثریت نے شرکت کی اور اِس کی صدارت پیپلزپارٹی امریکہ کے صدر خالد اعوان نے کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان سے آئے پیپلزپارٹی کے سابق ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پنجاب جاوید اختر تھے۔ اِس موقع پر مقررین نے جناب آصف علی زرداری کی پاکستان کے لیے خدمات کو سراہا۔
مقررین میں خالد اعوان، جاوید اختر، ارشد بخاری، عظمی عذرا ڈار، آنسہ قیصر خان، باجوہ سردار، سوار خان، سلمان بٹ اور صفدر قریشی سامل تھے جبکہ میزبانی کے فرائض فراز احمد نے انجام دیے۔



