پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر ردوبدل، اہم تقرریاں نافذ

لاہور: جاوید اقبال کی رپورٹ حکومت پنجاب نے اعلیٰ بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جن پر فوری طور پر عملدرآمد ہوگا۔ چیف سیکرٹری

لاہور: جاوید اقبال کی رپورٹ

حکومت پنجاب نے اعلیٰ بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جن پر فوری طور پر عملدرآمد ہوگا۔

چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) افتخار علی ساہو کو سیکرٹری زراعت کے عہدے سے ایڈیشنل چیف

سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔

محمد عمر مسعود کو سیکرٹری زراعت، زید بن مقصود کو سیکرٹری صنعت، تجارت و سرمایہ کاری جبکہ محمد جہانزیب کو سیکرٹری سروسز، ایس اینڈ جی اے ڈی مقرر کیا گیا ہے۔

سید محمد مسعود نعمان کو سیکرٹری آرکائیوز اینڈ لائبریریز ونگ تعینات کیا گیا ہے۔ تمام تقرریاں اور تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

jawad butt journalist | لمحہ نیوز
Jawad Butt

ٹیلی ویژن نیوز، حالاتِ حاضرہ، نیوز روم کی قیادت، ڈیجیٹل سٹوری ٹیلنگ، سوشل میڈیا اینالیٹکس، کارپوریٹ کمیونیکیشنز اور ادارتی حکمتِ عملی کے شعبوں میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے میڈیا ایگزیکٹو؛ جنہوں نے جیو نیوز، دنیا نیوز، آج نیوز، واپڈا، ایس این جی پی ایل اور تعلیمی و تدریسی اداروں کے ساتھ خدمات انجام دی ہیں۔

Articles: 236