مردوں کی کمی کے باعث لٹویا میں “ایک گھنٹے کے شوہر” کی سروس مقبول
یورپی ملک لٹویا میں “ایک گھنٹے کے شوہر” کی سروس تیزی سے مقبول ہو رہی ہے، جہاں خواتین گھریلو مرمت، پلمبنگ، فرنیچر کی تنصیب اور دیگر تکنیکی کاموں کے لیے ماہر کاریگروں کی خدمات حاصل کرتی ہیں۔
یہ سروس ازدواجی یا رومانوی تعلق کے لیے نہیں بلکہ صرف گھریلو ضروریات پوری کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
یوروسٹیٹ کے مطابق لٹویا میں خواتین کی تعداد مردوں سے تقریباً 15.5 فیصد زیادہ ہے، جو یورپی یونین میں نمایاں صنفی فرق میں شمار ہوتی ہے۔ ماہرین اس رجحان کو مردوں کی کم اوسط عمر اور زیادہ شرحِ اموات سے جوڑتے ہیں۔




